Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان، برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو عرب نیوز)
برطانیہ کے وزیر خارجہ اور دولت مشترکہ امور کے نگران ڈومینک راب نے ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کی  شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات ، ان میں پیش رفت کے طریقہ کار اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بھی موجود تھے(فوٹو عرب نیوز)

ملاقات کے دوران برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان  اور سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن اور دیگر اعلی عہدیداران  نے بھی شرکت کی۔

شیئر: