Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں کورونا کا ’مریض‘ بھاگ نکلا

طائف کے ہیلتھ سینٹر میں ابتدائی طبی معائنہ کرلیا گیا تھا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
طائف میں کورونا کا ایک مشتبہ مریض میڈیکل ٹیم کو اس وقت چکمہ دے کر بھاگ نکلا جب انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔
المرصد کے کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں اسے دیگر مریضوں سے الگ رکھ کرعلاج کیا جانا تھا۔
طائف کے ہیلتھ سینٹر میں مقامی شہری کا ابتدائی طبی معائنہ کرلیا گیا تھا جس سے اس شبے کو تقویت مل گئی تھی کہ وہ نئے کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔
طائف کے  محکمہ صحت کے ترجمان عبدالہادی الربیعی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ’ سکیورٹی اداروں کے ساتھ اعلی سطح پر رابطہ کرلیا گیا ہے۔ مفرور مریض مزید معائنے کے لیے تیار نہیں تھا۔‘
عبدالہادی الربیعی نے یہ بھی بتایا کہ ’لیباریٹری کے معائنوں سے پتہ چلا ہے کہ مقامی شہری کورونا وائرس سے پاک ہے۔ وہ فرار نہیں ہوا تھا ہسپتال سے گھر یہ کہہ کر چلا گیا تھا کہ اب اس کے کافی معائنے ہوچکے ہیں مزید طبی معائنے کے لیے وہ تیار نہیں۔‘
محکمہ صحت کا کہناہے کہ’ تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ہسپتال سے گھر جانے والا طائف کا شہری کورونا وائرس سے پاک ہے۔‘

شیئر: