Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: مفت آن لائن تعلیم کی سہولت

مفت طبی مشاورت حاصل کی جاسکے گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت خدمات اور تعلیم کے لیے متعارف کرائے گئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کوئی فیس نہ لیں بلکہ مفت سروس مہیا کی جائے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں اور طلبہ کی آن لائن تعلیم پر زور دیا جارہا ہے۔

تعلیمی عمل کو آسان بنانے کے لیے متبادل ڈیجیٹل سسٹم مہیا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیےجارہے ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)

سعودی عرب وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے بچاﺅ کے لیے ممکنہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔
تعلیمی عمل کو آسان بنانے کے لیے متبادل ڈیجیٹل سسٹم مہیا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیےجارہے ہیں۔
مواصلاتی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاشرے کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔
سعودی عرب نے https://ien.edu.sa/ (عین) نیشنل ایجوکیشن گیٹ اور جوائنٹ ایجوکیشن سسٹم http://www.vschool.sa/ متعارف کرایا ہے۔۔

’صحت ایپلی کیشن‘ بھی مفت ہوگی جس کے ذریعے سمارٹ آلات سے مفت طبی مشاورت حاصل کی جاسکے گی(فوٹو سوشل میڈیا)

 ان دونوں سسٹم کے ذریعے طلبہ سکول کے امتحانات دیں گے، اس سے طلبہ اور سکول کے عہدیداروں نیز سرپرستوں کے درمیان روابط پیدا ہوں گے۔
اس سارے عمل کے لیے طلبہ ، اساتذہ اور سکول کی انتظامیہ سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
صحت ایپلی کیشن‘ بھی مفت ہوگی جس کے ذریعے سمارٹ آلات سے مفت طبی مشاورت حاصل کی جاسکے گی۔ ہیلتھ سینٹرز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

شیئر: