Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا سے بچاؤ، کونسی اشیا گھروں میں ذخیرہ کی جائیں

گھروں میں محدودہونےوالے زیادہ دیر تک محفوظ ہونےوالی اشیارکھ سکتے ہیں( فوٹو، سوشل میڈیا)
’نئے کورونا وائرس‘ سے بچاﺅ کے حوالے سےماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو خود کو گھروں تک محدود کررہے ہیں کون سی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 انسداد وبائی امراض کےامریکی مراکز نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے خود کو گھر تک محدود کرلے تو اسے ضروری  دوائیں اور کھانے پینے کی بنیادی اشیا ذخیرہ کرلینا چاہیے۔

ضروری دوائیں لازمی طور پر گھروں میں رکھی جائیں( فوٹو، سوشل میڈیا)

مقامی ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق عام طور پر امراض قلب، ذیابیطس اور پھیپھڑے کی بیماری میں مبتلا افراد احتیاطی تدبیر کے طور پر خود کو گھروں کی حد تک محدود کررہے ہیں۔
سی این این نے انسداد وبائی امراض کے مراکز کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہو ں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں۔
 اس دوران اپنی ضرورت کا سامان خصوصی طور پر ضروری ادویہ کا ذخیرہ بھی کرلیں۔
ایسے  افراد کو چاہے کہ وہ بخار، نزلہ زکام کے علاج کی معروف دوائیں اپنے پاس رکھیں ایسے طبی لوازمات بھی گھر میں ذخیرہ کرلیں جن کے لیے ڈاکٹری نسخے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
انسداد وبائی امراض کے مراکز نے ایک مشورہ یہ بھی دیا ہے کہ جنرل سٹور سے گھریلو ضروریات کی اشیا مناسب مقدار میں ضرور خرید لیں اگر بوڑھے افرادخود کو گھروں میں محصور کررہے ہوں تو کھانے پینے کی ایسی اشیا ضرور ذخیرہ کریں جو وقت گزرنے پر تلف نہ کرنا پڑیں۔
 یہ لوگ ایسی اشیا زیادہ مقدار میں خریدیں جن کے لیے انہیں بار بار گھر سے باہر نہ جانا پڑے۔

 

شیئر: