Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 15 مریض

مریضوں کی کل تعداد 118 ہوگئی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 15 کیس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق 15 نئے کیسوں کے بعد مریضوں کی کل تعداد 118 ہوگئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادرے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ ایک مریض کا تعلق فلپائن اور دوسرے کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔
’ دونوں  کو یہ مرض وائرس کے شکار افراد کے ساتھ ملنے جلنے سے لگا ہے، دونوں کا ریاض کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے‘۔

وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں میں پانچ سعودی شہری شامل ہیں (فوٹو: ایس پی اے )

وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ ’نئے مریضوں میں پانچ سعودی شہری شامل ہیں۔ یہ پہلے سے اس مرض میں مبتلا ہم وطنوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ انہیں قطیف کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے‘۔
وزارت نے اپنے بیان میں بتایا ’سعووی عرب میں مقیم ایک ہسپانوی بھی کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے۔ اس کا علاج الخبر کے ایک ہسپتال میں کیا جا رہا ہے‘۔
دو سعودی خواتین کورونا وائرس میں مبتلا پائی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک سپین اور دوسری برطانیہ سے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ دونوں کو علاج کے لیے ظہران کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
وزارت صحت نے مزید بتایا کہ ایک سعودی شہری ایران اور ایک سعودی خاتون عراق سے مملکت پہنچی تھیں۔ دونوں کو علاج کے لیے قطیف کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

مملکت میں مقیم ایک ہسپانوی بھی کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے۔ ( فوٹو: عرب نیوز)

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مصر سے آنے والا ایک سعودی شہری کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔ اس کا علاج دمام میں کیا جا رہا ہے برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے آنے والے دو سعودی شہری بھی کورونا میں مبتلا  پائے گئے۔ ان کا علاج جدہ کے ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔
وزارت صحت نے توجہ دلائی کہ کورونا کے مریضوں میں ایک کی حالت نازک تھی، اتوار کو اس کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔ پہلے مصنوعی تنفس پر رکھا گیا تھا اب مشینیں ہٹا دی گئی ہیں اور دیکھ بھال جاری ہے۔

شیئر: