Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا : مزید 38 مریض، کل تعداد 171ہو گئی

تیرہ مریض مختلف ممالک سے مملکت آئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت  کے مطابق منگل کو نئے کورونا وائرس (کوفید 19) کے مزید 38 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ مجموعی تعداد 171 تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے  نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا تین نئے مریض پہلے سے ایک مریض کے ساتھ رہنے کی وجہ سے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔
ایک شہری جرمنی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر مملکت پہنچا تھا جبکہ مملکت میں مقیم ایک اردنی برطانیہ سے سعودی عرب واپس آیا تھا۔ ان سب کو جدہ کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کردیا گیا ہے۔
چوتھے اور پانچویں مریض کا تعلق مصر سے ہے۔ ایک مصری مرد اور ایک مصری خاتون مصر سے سعودی عرب پہنچے تھے۔

تین افراد پہلے سے ایک مریض کے ساتھ رہنے  کے باعث کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔( فوٹو اے ایف پی)

چھٹا مریض ایک ترک خاتون ہے۔ ترکی سے مملکت پہنچی تھی۔ ان سب کو مکہ مکرمہ کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج ہورہا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 6 سعودی شہری عراق، ایک شہری اٹلی سے پہنچا ہے۔ یہ سب کورونا وائرس کے مریض پائے گئے۔ ایک سعودی شہری پہلے سے کورونا وائر س کے ایک مریض کے ساتھ رہنے کی وجہ سے وائرس کی زد میں آیا۔
دو سعودی شہریوں کی بابت معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ ان سب کا علاج قطیف کے ہسپتال میں جاری ہے۔
وزارت صحت  نے مزید  کہ تین اور مریض پر ریکارڈ پر آئے ہیں جن میں سے ایک سعودی شہری اسپین سے پہنچا تھا جبکہ دو ایسے مریض ہیں جو پہلے سے اس وائرس کا شکار افراد تھے۔ ان سب کا علاج ظہران کے ایک اسپتال میں ہورہا ہے۔

اب تک  چھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔( فوٹو عاجل )

بیان میں کہا گیا کہ 13مریض مختلف ممالک سے مملکت آئے ہیں۔ یہ اردن، سلطنت عمان، انڈیا ، برطانیہ، ترکی ، سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا سے پہنچے۔
علاوہ ازیں ایک اردنی شہری سپین سے مملکت آیا جبکہ تین سعودی شہری اور دو فلپائنی پہلے سے اس مرض میں مبتلا افراد کے ساتھ رہنے کی وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے۔ ان سب کا علاج ریاض کے ہسپتال میں کیا جارہا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 171 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے چھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔ باقی کا علاج دیگر مریضوں سے الگ تھلگ کرکے مقررہ پروگرام کے مطابق کیا جارہا ہے۔

شیئر: