Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: سعودی امداد چینی شہر ’ووہان‘ پہنچ گئی

کورونا سے بچاواور نگہداشت کے طبی آلات  بھیجے گئے ہیں۔( فوٹو سبق)
شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے چین کے متاثر شہر’ووھان‘ میں طبی امدادی اشیااور آلات  پر مشتمل نئی کھیپ پہنچ گئی۔
امدادی اشیامیں مصنوعی نظام تنفس کو بحال کرنے کے آلات سمیت مریضوں کی نگرانی کرنے والے کمپیوٹرز اور دیگر آلات شامل ہیں ۔

شاہ سلمان کی جانب سے چین کی مدد کےلیے امدادی اشیا بھیجی گئی ہیں( فوٹوسبق)

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے نئے کورونا وائرس سے بچاواور نگہداشت میں استعمال ہونے والے طبی آلات  بھیجے گئے ہیں۔
ان میں 60 الٹراساؤنڈ ، 30 مصنوعی تنفس فراہم کرنے والے آلات ، 89 دل کی حرکت کو بحال کرنے کےلیے استعمال ہونے والے ’الیکٹرانک شاک‘ بوسٹرز ، 200 ہائی ڈوز وین سرنج بوسٹرز ، 277 مریضوں کی طبی نگرانی کے آلات ،تین ڈائلاسیس یونٹس کے علاوہ دیگر اشیا شامل تھیں۔

امدادی اشیا میں مصنوعی نظام تنفس کو بحال کرنے کے آلات شامل ہیں( فومٹو سبق)

یادرہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اس سے قبل بھی طبی آلات اور ضروری سامان ووھان پہنچایا جاچکا ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہےجو آئندہ چند ہفتوں میں چین بھیجاجائے گا۔
واضح رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے چین کی مدد کےلیے امدادی اشیا بھیجی جارہی ہیں تاکہ کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکے۔

شیئر: