Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’نماز جنازہ صرف قبرستانوں میں ہوگی‘

نماز جنازہ میں کم سے کم تعداد میں لوگ شامل ہوں۔(فوٹو سبق)
سعوددی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ میتوں کو غسل دینے والے مراکز جامع مساجد میں کھلے رہیں گے۔
نماز جنازہ میں کم سے کم تعداد میں لوگ شامل ہوں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آل الشیخ نے الاخباریہ چینل سے ٹیلیفونک رابطے میں کہا ہے کہ ’نماز جنازہ صرف قبرستانوں میں ہوگی۔ جہاں اس مقصد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے ممتاز علماکے ادارے نے منگل کو فتویٰ جاری کیا ہے کہ مساجد میں فرض نمازیں جماعت سے پڑھنے اور جمعہ کی نماز عارضی طور پر معطل کی جاسکتی ہے تاکہ عوام کو نئے کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

شیئر: