Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈھائی لاکھ عمرہ زائرین کی واپسی مکمل

وزیر کے مطابق عمرہ کمپنیوں کے نقصانات کو پورا کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں ( فوٹو: المواطن)
سعودی عرب میں موجودہ  دو لاکھ 50 ہزار عمرہ زائرین کو ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر حج وعمرہ محمد بنتن نے کہا ہے کہ ’مکہ  اور مدینہ میں موجود عمرہ زائرین کی واپسی مختلف اداروں کے تعاون سے ممکن ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام عمرہ کمپنیوں کے علاوہ وزارت کے متعلقہ شعبوں کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کر کے عمرہ زائرین کی واپسی کو یقینی بنایا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزوں کی معطلی کی وجہ سے تمام عمرہ کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں مگر ہم ان کے نقصانات پورا کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث عمرہ ویزے معطل کردیے تھے۔ بعد ازاں انٹرنیشنل پروازوں کی معطلی کے دوران عمرہ زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا تھا۔

شیئر: