Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاک ڈاؤن میں کیا نہیں کرنا؟

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سندھ پولیس نے عوام کی نقل و حرکت کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں واضح طور بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں لاک ڈاون کے دوران لوگ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے۔
ہدایت نامے میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں شاپنگ مالز اور شاپنگ سنٹرز بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ریستوران بھی بند رہیں گے جہاں بیٹھ کر لوگ کھانا کھاتے ہیں، تاہم وہ ہوٹل بند نہیں ہوں گے جہاں سے لوگ کھانا یا مشروبات پارسل میں لے جا سکتے ہوں۔
حکومت سندھ نے کورونا وائرس سے احتیاط کے پیش نظر کئی طرح کے کاروباروں پر پابندی لگائی ہے۔ مندرجہ ذیل مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔
  • الیکٹرونکس مارکیٹیں
  • آٹو پارٹس مارکیٹیں
  • کپڑوں کی دکانیں
  • فرنیچر کی دکانیں
  • چائے خانے جہاں لوگ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، تاہم پارسل چائے لے کر جانے کی اجازت ہوگی۔
  • ساحل سمندر جانے پر پابندی ہوگی۔
  • سوئمنگ پولز بند رہیں گے۔
  • تمام قسم کے کلبز، اسنوکر کلب، جم خانہ کلب، تفریح گاہیں، پارکس اور ایسے مقامات جہاں لوگ تفریح کے لیے جاتے ہیں وہ بند رہیں گے۔
  • تمام شادی ہال، میرج لان، مارکیز، بینکوئٹس اور فارم ہاؤسز میں منعقدہ تمام تقریبات منسوخ ہوں گی۔

ہر نوعیت کے اجتماعات اور تمام مذہبی سماجی ثقافتی اور سیاسی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی

  • گھروں کے اندر ہونے والی تمام تقریبات اور اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
  • ہر نوعیت کے اجتماعات اور تمام مذہبی سماجی ثقافتی اور سیاسی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔
  • ہر قسم کے بچت بازار بند رہیں گے ۔
  • تمام تعلیمی ادارے سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، کوچنگ سینٹرز، ٹیوشن سینٹرز، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ادارے اور مدارس بند رہیں گے۔
  • باربر شاپ اور بیوٹی پارلر بھی بند رہیں گے۔
  • شہر سے باہر جانے والی اور بیرون شہر سے آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
تاہم سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر کچھ ایسی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی ہے جن کے بغیر انسان کا گزارہ ممکن نہیں ہے۔
  • کریانے کی دکانیں
  • اشیائے خوردونوش کی دکانیں
  • سپر مارٹ اور سپر مارکیٹیں
  • فارمیسی اور میڈیکل اسٹورز
  • ضروری اشیائے خوردونوش کی دکانیں مثلا پھل، سبزیاں اور گوشت، مرغی اور مچھلی کی دکانیں

سند حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام شہری اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو فوری ترک کردیں۔ فوٹو: اے ایف پی

  •  
  • دودھ کی دکانیں
  • بیکری
  • جنرل اسٹور
  • پٹرول پمپ
  • تمام ہسپتال اور کلینکس
  • کھانے پینے کی اشیاء کی ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔
  • میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں نقل و حرکت کی مکمل اجازت رہے گی۔
  • اشیائے خوردونوش کی ترسیل کے لیے ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی۔
سند حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام شہری اپنی غیر ضروری نقل و حرکت کو فوری ترک کردیں اور اپنے گھروں پر رہ کر اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

شیئر: