Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: دو نئے مریضوں کی تصدیق، تعداد 191 ہوگئی

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق آئی سی یو میں 5 مریض ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے ( فوٹو: کونا)
کویت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے مریضوں کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 191 ہوگئی ہے۔
کویتی خبر رساں ادارے (کونا) کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں وائرس میل جول رکھنے سے منتقل ہوا ہے، ان میں سے ایک انڈین اور دوسرا فلپائنی ہے‘۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’اس وقت کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 152 ہے جبکہ 39 مریض شفایاب ہوکر گھر چلے گیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آئی سی یو میں ابھی تک 5 مریض ہیں جن میں سے تین کی حالت ناز ک ہے جبکہ دو کی حالت مستحکم ہے تاہم انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے سے منتقل نہیں کیا گیا ‘۔
انہوں نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو وزارت صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سلامتی اسی میں ہے کہ خود کو زیادہ سے زیادہ محدود کیا جائے‘۔

شیئر: