Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کی مساجد میں بھی نماز روک دی گئی

عمل درآمد پیر 23 مارچ  سے مغرب کی نماز سے شروع ہو گیا- (فوٹو: سوشل میڈیا)
بحرین کی تمام مساجد میں جمعہ اور جماعت سے نماز تااطلاع ثانی عارضی طور پر روک دی گئی ہیں- عمل درآمد پیر 23 مارچ  سے مغرب کی نماز سے شروع ہو گیا- 
سبق ویب سائٹ نے بحرین کے خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سنی محکمہ اوقاف نے اسلامی امور کی سپریم کونسل کے فتوے کی بنیاد پر جمعے اور جماعت کی نماز پر پابندی لگائی ہے- 
بحرینی محکمہ اوقاف نے مقامی شہریوں اور بحرین میں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمازیں گھروں میں ادا کریں اور اس ہدایت کی سختی سے پابندی کریں- آزمائش کی گھڑی سے چھٹکارے کی دعائیں کی جائیں-
محکممہ اوقاف نے کہا ہے کہ ’ہر فرض نماز کے وقت اذان دی جائے گی اذان بند نہیں ہوگی- موذن لوگوں سے کہے گا کہ وہ نمازیں اپنے گھروں میں ادا کرلیں۔‘
 دریں اثنا لبنانی محکمہ امن عامہ نے جنوبی لبنان کے مشہور شہر صیدا میں شام  سے آنے والے شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہیں-

 لبنان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 256 تک پہنچ گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے صیدا شہر کے شمالی گیٹ پر شامی پناہ گزینوں کے لیے قائم الاوزائی کمپلیکس میں جراثیم کش ادویہ کا سپرے کرایا ہے-
محکمہ امن عامہ نے کہا کہ الاوزئی کمپلیس میں 174 خاندان آباد ہیں- پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار، نو سو 65 ہے-
 لبنانی وزارت صحت نے پیر کو بیان جاری کرکے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 256 تک پہنچ گئی ہے- اتوار کے مقابلے میں پیرکو مزید آٹھ افراد کا اضافہ ہوا ہے-
فلسطین سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیر کو کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا-

شیئر: