Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مختلف شہرو ں میں رواں ہفتے بارش کی توقع

بارش سے قبل گردوغبارکا طوفان بھی متوقع ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی ماہر موسمیات سامی عبید الحربی نے کہا ہے کہ  مملکت کےمختلف شہروں میں آج جمعرات سے اتوار تک بارش ہونے کا امکان ہے۔
’عاجل‘ ویب سائٹ کے مطابق الحربی نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا ہے  کہ حدود شمالیہ، حائل، تبوک، مشرقی ریجن، ریاض، مدینہ ، مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور جازان میں اتوار تک بارشوں کا امکان ہے۔
الحربی نے توجہ دلائی کہ سب سے زیادہ متوقع بارش مدینہ منورہ کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے،الباحہ اور مشرقی ریجن کے ساحلی علاقوں میں  ہے۔
الحربی نے کہا کہ توقع ہے کہ  بارش سے  قبل ان علاقوں میں گردو غبار کی آندھی آئے گی جبکہ بارش کے دوران تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

 

شیئر: