Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ حرمین کی جانب سے آگاہی مہم

اردوسمیت 10زبانوں میں لٹریچر فراہم کیاجارہاہے(فوٹو،ایس پی اے)
مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں زائرین کی آگہی کے لیے دس زبانوں میں لٹریچر پیش کرنا شروع کردیا-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انتظامیہ نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اوراس سے بچاؤ کے لیے زائرین میں دینی، سائنسی اور سماجی آگہی کا اہتمام کررہی ہے-
اس حوالے سے مسلمانان عالم میں وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں 10 سے زیادہ زبانوں میں پیغامات پیش کیے جارہے ہیں-

معلوماتی لٹریچر کے ذریعے لوگوں کو وائرس کے بارے میں بتایا جاتاہے(فوٹو،ایس پی اے)

مسجد الحرام  انتظامیہ میں شعبہ ترجمہ اور لسانیات کے ڈائریکٹر وسام مقادمی نے توجہ دلائی کہ ہمارا ادارہ حفاظتی تدابیر اور آگہی کے حوالے سے جو کچھ کررہا ہے وہ اس کی بنیادی ذمہ داری ہے-
یاد رہے وبائی مرض کورونا سے بچاو کےلیے عمرہ پر پابندی عائد کی جاچکی ہے جبکہ مملکت کی تمام مساجد میں جمعہ کے اجتماعات بھی عارضی طور پر روک دیئے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کو لوگوں میں پھیلنے سے بچایا جاسکے۔
کورونا وائر کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسا خطرناک جراثیم ہے جو انسانی نظام تنفس پر حملہ آور ہوتا ہے۔
عالمی سطح پر اب تک اس وائرس سے بچاو کےلیے کوئی دوائی ایجاد نہیں کی جاسکی۔ وائرس کی روک تھام کا سب سےبڑا ذریعہ سماجی رابطوں کومحدود کرنا ہے تاکہ وائرس دوسروں میں منتقل نہ ہو۔

شیئر: