Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیلوں میں کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی تدابیر

قیدیوں کو بیرکوں میں جانے سے قبل طبی معائنے سے گزارا جاتا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے )
سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے اس سے قیدیوں اور عملے کو بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ وزارت صحت کے تعاون سے تمام جیلوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قیدیوں اور جیل کے عملے کو نئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ضروری صحت تدابیر بتائی جارہی ہیں۔ آگہی لیکچرز دیے جارہے ہیں۔
سپیشلسٹ ڈاکٹر یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ قیدیوں میں صحت آگہی رکھنے والے بھی یہ کام انجام دے رہے ہیں۔
جیلو ں میں وزارت صحت اور وزارت داخلہ کے ماتحت طبی خدمات انجام دینے والے ادارے کے تعاون و اشتراک سے مشترکہ ورکشاپس کی جارہی ہیں۔

وزارت صحت کے تعاون سے جیلوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔( فوٹو ایس پی اے )

قیدیوں کوبتایا جارہا ہے کہ انہیں اس وائرس سے بچاﺅ کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر کیا کچھ کرنا ہے اور کس قسم کی سرگرمیوں سے خودکو بچائے رکھنا ہے۔
سعودی جیلوں میں دروازوں کے باہر ہیلتھ یونٹ قائم ہیں۔ قیدیوں کو اپنی بیرکوں میں جانے سے قبل طبی معائنے سے گزارا جاتا ہے۔
تمام قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ جیلوں کا اندرونی ماحول حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہے۔ قیدیوں کو حفاظتی ماسک اور دستانے فراہم کیے گئے ہیں۔

سعودی جیلوں میں دروازوں کے باہر ہیلتھ یونٹ قائم ہیں۔( فوٹو ایس پی اے )

قیدیوں سے رشتے داروں اور دوستوں کی ملاقاتوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جیلو ں میں ثقافتی پروگرام ، کھیلوں کے مقابلے اور قیدیوں کی دیگر سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے تمام جیلو ں میں جراثیم ادویہ کا سپرے پابندی سے کیاجارہا ہے۔
 وزارت صحت کے ماتحت انٹرنیشنل سینٹر کے تیار کردہ آلات استعمال کیے جارہے ہیں۔صورتحال میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں وزارت صحت سے ہدایات لی جارہی ہیں۔

 

شیئر: