Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہروں پر حوثیوں کا حملہ ناکام

حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا(فائل فوٹو اردونیوز)
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ جمعہ کی صبح یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانے سے سعودی عرب کے شہروں پر کیے جانے والے ریموٹ کنٹرول جہازوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کرنل ترکی المالکی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر ابھا اور خمیس مشیط پر ریموٹ کنٹرول جہازوں کے ذریعے حملے کیے جنیں اتحادی فوج نے ناکام بنادیا‘
حملہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اتحادی افواج کے کنٹرول ٹاور نے حوثی باغیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول جہازوں کی سمت کا تعین کرتے ہی فوری طور پر جوابی کارروائی کرکے حملہ آور جہازوں کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ کردیا۔
واضح یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیاں جاری ہیں اب تک سعودی عرب پر کیے جانے والے دسیوں حملے ناکام بنائے جاچکے ہیں۔

شیئر: