Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے 6 محلوں کے رہائشیوں کی آمدورفت پر پابندی

’6 محلوں کے رہائشی انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے مدینہ کے 6 محلوں میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ان محلوں کے رہائشیوں پر انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ آنے جانے پر پابندی لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ گورنریٹ نے اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کے محلے الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان کے بعض حصوں کے رہائشی گھروں تک محدود رہیں۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ محلوں کے رہائشیوں پر صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گھر سے نکلے کی اضافی پابندی ہے۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر مزید سخت کرتے ہوئے مذکورہ محلوں کے رہائشیوں کو 24 گھنٹے گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ آج ہفتہ سے آئندہ 14 دن تک جار ی رہے گا۔‘
گورنریٹ نے مذکورہ محلوں کے رہائشیوں کو صحت خدمات اور کھانے پینے کی ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’صبح 6 بجے سے دوپہر دو بجے تک محلے کے اندر ہی ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے یا صحت خدمات کے حصول کے لیے گھر سے نکلا جاسکتا ہے۔‘
گورنریٹ نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’آئندہ دو ہفتے تک گھروں میں رہیں اور میل جول سے اجتناب کریں۔‘
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ پابندی انہی افراد کو استثنی ہے جنہیں شاہی فرمان میں کرفیو سے استثنی دیا گیا تھا۔‘
یاد رہے کہ مدینہ منورہ میں کرفیو کا دورانیہ وسیع کرتے ہوئے دوپہر 3 بجے سے صبح 6 تک بڑھایا گیا تھا جو نافذ العمل ہے۔

شیئر: