Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے سیل قائم

زلفی بخاری نے کہا کہ ’ایسے تمام مسائل پر میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر ہا ہوں۔‘ فوٹو: ٹوئٹر
پاکستان کی وزارت سمندر پار پاکستانیوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے بیرون ملک رہنے یا ملازمت کرنے والے شہریوں کے لیے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔
کورونا وائرس ایمرجنسی سیل ان تمام افراد کے لیے قائم کیا گیا ہے جو کہ فضائی آپریشن یا بارڈرز بند ہونے کی وجہ سے ویزے یا اقامے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایسے تمام مسائل پر میں ترجیحی بنیادوں پر کام کر ہا ہوں۔‘
زلفی بخاری نے ان تمام افراد سے ایمرجنسی سیل سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے جن کے ویزے یا اقامے کی مدت ختم ہو چکی یے۔
اس سلسلے میں قائم کیے گئے ایمرجنسی سیل کے رابطہ کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے۔
ٹیلی فون نمبر : +92519212525
موبائل نمبر :+923060329901
اس کے علاوہ شہری ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ 12 مارچ کو سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کو پھیلاؤ سے روکنے کے لیے تمام اقامہ ہولڈرز کو وطن واپسی کے لیے 72 گھںٹوں کی مہلت دی تھی۔ جس کے بعد سعودی حکومت نے مملکت آنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

شیئر: