Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہروں پر حملہ، پاکستان کی مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جازان پر حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ سے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'پاکستان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔'
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خاص طور پر اس لیے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کو نشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباء سے مقابلہ کر رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق 'ہم سعودی دفاعی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بروقت اس حملے کو روکا اور قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا نقصان ہونے سے بچایا۔'
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہروں پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں لیکن اتحآدی فوج کی جانب سے انہیں ناکام بنایا جا رہا ہے۔

شیئر: