Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملالہ یوسفزئی کے نئے ہیئر سٹائل کی تعریف

ملالہ نے اپنے بال خود ہی کاٹے اور بعد میں سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی (فوٹو: انسٹاگرام)
لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اُٹھانے والی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنے بالوں کو خود کاٹنے کا تجربہ کیا ہے جسے معروف امریکی ہیر سٹائلسٹ اور ملالہ کے مداحوں نے خاصا پسند کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے پیر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی ہیر سٹائلسٹ جوناتھن وین نیس کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں قرنطینہ کے دوران کچھ نہ کرنے کی انہی کی نصیحت یاد دلائی، لیکن ساتھ ہی شرارتی لہجے میں یہ بھی لکھا کہ وہ ان کی نصیحت کے برخلاف یہ کام (ہیئر کٹنگ) کر چکی ہیں۔
ملالہ نے لکھا ’جوناتھن وین نیس نے کہا تھا کہ قرنطینہ کے دوران اپنے ساتھ نت نئے تجربے نہ کریں لیکن میں نے اپنے بال سامنے سے خود کاٹ دیے ہیں۔ کیا میں نے بال صیح کاٹے ہیں؟‘
 
 
 
 

 
 
 
 
 
 
 
 
 

Jonathan Van Ness: “Don’t try new lewks during quarantine.” Me: Cuts my own fringe. @jvn - how did I do?

A post shared by Malala (@malala) on

جوناتھن نے ملالہ کے ہیر سٹائل کو پسند کرتے ہوئے جواب میں لکھا ہے کہ ’آپ نے مجھے متاثر کر دیا ہے۔‘
خواتین کی تعلیم کے لیے سرگرم 22 سالہ ملالہ کی پوسٹ کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے اور کہا ہے انہوں نے بہت اچھے بال کاٹے ہیں۔
یاد رہے کہ ملالہ گھر پر خود کو احتیاط کے طور پر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں اور چند روز قبل انہوں نے بال کاٹنے سے پہلے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ باہر جانے اور دوستوں کو ملنے کو مِس کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ بہت سے طلبہ سکول جانا چاہتے ہیں لیکن گھر پر رہ کر پڑھ بھی سکتے اور مزے بھی کر سکتے ہیں۔‘
ملالہ سے قبل انڈین فلمسٹار انوشکا شرما نے بھی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں اپنے خاوند کرکٹ سٹار وِراٹ کوہلی کی کٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انوشکا نے لکھا تھا ’قرنطینہ کے دوران بال کاٹتے ہوئے‘، جبکہ ویڈیو میں وِراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ ’قرنطینہ میں آپ کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ باورچی خانے کی کینچی سے بال کاٹنے پڑ رہے ہیں۔‘
لیکن ویڈیو کے آخر میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’میری بیوی نے بہت اچھا ہیر کٹ کیا ہے۔‘

شیئر: