Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیر ملکیوں کے لیے نئی سہولت

بغیر اضافی فیس کے ویزے کی مدت تین ماہ بڑھا سکتے ہیں (فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے نئی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم ایسے غیر ملکی افراد جن کے ویزے کی میعاد یکم مارچ 2020 سے ختم ہو رہی تھی ان کے ویزوں میں تین ماہ تک توسیع دے دی گئی ہے۔

خدمات سے متعلق جرمانے معاف کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے(فوٹو گلف نیوز)

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام غیر ملکی رہائشی بغیر کسی اضافی فیس کے اپنے ویزے کو تین ماہ کے لیے بڑھا سکتے ہیں۔
یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کا حصہ ہے جس کا مقصد کورنا وائرس سے بچاو کے لیے کئے گئے انتظامات کے ساتھ ساتھ یہاں مقیم غیر ملکیوں کی مدد کرنا ہے۔

ڈیجیٹل خدمات کی سہولت کی منظوری بھی دے دی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

حکومت نے شناخت اور شہریت کی فیڈرل اتھارٹی کے جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق جرمانے معاف کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔یہ سہولت یکم اپریل سے تین ماہ تک کے لیے ہے۔
قانونی معاملات اور دیگر عدالتی کارروائی کے لیے کارکنوں کی حفاظت کے پیش نظر ڈیجیٹل خدمات کی سہولت کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ ان میں سرکاری خدمات کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے پرمٹ، لائسنس اور تجارتی لین دین کی رجسٹریشن میں تین ماہ کی تجدید کرائی جا سکتی ہے۔

شیئر: