سوشل میڈیا کی تیز رفتار دنیا میں کبھی کبھار ایک ایسا منظر ابھرتا ہے جو صرف وائرل نہیں ہوتا، بلکہ اجتماعی جذبات کا استعارہ بن جاتا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ایک ننھے جاپانی مکاک بندر ’پنچ‘ کی ویڈیوز نے کچھ ایسا ہی کیا۔
چھوٹا سا وجود، سینے سے لگایا ہوا ایک اورنگوٹان کا نرم کھلونا اور آنکھوں میں ایک تلاش، یہی تصویریں کروڑوں لوگوں کے دلوں تک پہنچ گئیں۔
لیکن اب اسی بندر کی نئی ویڈیوز ایک مختلف منظر دکھا رہی ہیں. وہی پنچ، جو کبھی تنہا دکھائی دیتا تھا، اب آہستہ آہستہ اپنے ہی گروہ میں جگہ بناتا نظر آ رہا ہے۔ کبھی ہم عمر بندروں کے ساتھ کھیلتا، کبھی کسی ساتھی سے قربت پاتا ہوا۔ گویا وہ کہانی جو تنہائی سے شروع ہوئی تھی، اب قبولیت کی سمت بڑھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ناکارہ سِموں سے لاکھوں کا سونا نکالنے والا چینی شہری، حقیقت کیا؟Node ID: 900225
ایک مشکل پیدائش، ایک تنہا بچپن
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنچ جولائی میں جاپان کے شہر اچیکاوا کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا۔ شدید گرمی کی لہر کے دوران ہونے والی پیچیدہ پیدائش کے بعد اس کی ماں نے اسے قبول نہیں کیا۔ بندروں کی دنیا میں ماں صرف غذا کا ذریعہ نہیں ہوتی، وہ سماجی تربیت کا پہلا ادارہ بھی ہوتی ہے۔
ابتدائی مہینوں میں پنچ کی بنیادی سماجی وابستگی انسانوں سے رہی۔ بعد ازاں جنوری میں اسے احتیاط کے ساتھ ’مونکی ماؤنٹین‘ کے احاطے میں دیگر بندروں کے ساتھ دوبارہ شامل کیا گیا۔ مگر جاپانی مکاک سخت سماجی درجہ بندی رکھتے ہیں۔ عموماً بچے اپنی ماؤں سے سیکھتے ہیں کہ کس کے قریب جانا ہے اور کس سے فاصلہ رکھنا ہے۔ پنچ کے پاس یہ رہنمائی موجود نہیں تھی۔
وائرل کلپس میں وہ بڑے بندروں کے قریب جاتا، رابطہ چاہتا، مگر اکثر جھڑک دیا جاتا یا نظر انداز کر دیا جاتا۔ یہ مناظر دیکھ کر کئی ناظرین نے اسے ’بلنگ‘ قرار دیا۔

کھلونا جو ’ماں‘ بن گیا
اسی تنہائی اور اضطراب کو کم کرنے کے لیے چڑیا گھر کے عملے نے سویڈش کمپنی کا اورنگوٹان نما نرم کھلونا پنچ کو دیا۔ بتایا گیا کہ یہ کھلونا اس کے جذباتی سکون کے ساتھ ساتھ عضلاتی مضبوطی میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
پنچ نے اسے فوراً اپنا لیا۔ اس نے اس کا نام رکھا ’اورا-ماما‘۔ وہ اسے ہر جگہ ساتھ رکھتا، گلے لگاتا، گھسیٹتا، اور بعض اوقات ایسے لپٹتا جیسے جواب کی امید ہو۔ ایک منظر میں وہ کھلونے کو اس انداز سے تھامے دکھائی دیتا ہے جیسے چاہتا ہو کہ وہ بھی اسے واپس بانہوں میں لے لے۔
وائرل ہونا اور عالمی ردعمل
ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر پنچ کی ویڈیوز کروڑوں بار دیکھی گئیں، بعض کلپس نے 30 ملین ویوز کا ہندسہ عبور کیا۔ فین آرٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) اور ریڈٹ پر سامنے آیا۔ امریکی لیٹ نائٹ شو میں میزبان سٹیفن کولبرٹ نے بھی اپنے ابتدائی مونولوگ میں اس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ شاید 19.99 ڈالر کا یہی کھلونا آج کی دنیا کو درکار تسلی ہو۔

چڑیا گھر نے ناظرین کے خدشات پر باضابطہ بیان جاری کیا۔ انتظامیہ کے مطابق سماجی تربیت بندروں کی فطری زندگی کا حصہ ہے اور اگرچہ پنچ کو ڈانٹ کا سامنا کرنا پڑا، وہ ذہنی طور پر مضبوط ہے اور جلد سنبھل جاتا ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ اسے محض ہمدردی کی نظر سے دیکھنے کے بجائے اس کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
حالیہ ویڈیوز میں اسے ہم عمر بندروں کے ساتھ کھیلتے اور ایک ساتھی سے گرومنگ یعنی پیار بھرے انداز میں صفائی کرواتے دیکھا گیا، جو سماجی قبولیت کی اہم علامت سمجھی جاتی ہے۔
Today, Punch-kun received a lot of care. One monkey spent time with him and groomed him, and he even made a new friend. I’m really happy to see that.
Stay strong, little Punch! pic.twitter.com/sE9afi7RqX
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) February 20, 2026












