Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عائلی جھگڑے میں شوہر انگلیوں سے محروم

عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کرلیا(فوٹو، امارات ٹوڈے)
متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ میں میاں بیوی کے مابین اختلاف اس حد تک پہنچ گیا کہ خاتون نے شوہر کی انگلیاں ہی کاٹ دیں ۔ عدالت نے دونوں پر 15، 15سو درھم جرمانے عائد کرتے ہوئے ایک ماہ قید کا حکم سنادیا۔
الامارات الیوم کے مطابق پرائمری کورٹ نے  میاں بیوی کوایک ماہ قید کا فیصلہ اسٹے آرڈر کے ساتھ سنایا جبکہ دونوں پر 1500،  1500 درہم کا جرمانہ بھی کیا-
پبلک پراسیکیوشن نے میاں بیوی کا مقدمہ عدالت میں پیش کیا تھا- دونوں پر فرد جرم عائد کی گئی-

خاتون کا کہنا تھا کہ ’شوہر کی انگلیاں دروزاے میں آ سے زخمی ہوئیں، (فوٹو، سوشل میڈیا)

بیوی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارےدرمیان جھگڑا ہوگیاتھا دونوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا  - میں نے شوہر کے خلاف پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تو پتہ چلا کہ شوہر پہلے ہی میرے خلاف رپورٹ درج کراچکا ہے‘-
خاتون نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران وہ بھاگ کر کمرے میں گھس گئی- شوہر کو کمرے میں آنے سے روکنے کے لیے دروازہ بند کررہی تھی اسی دوران شوہر کے ہاتھ کی انگلیاں دروازے کے درمیان آ گئیں جس سےاس کی انگلیاں زخمی ہوگئیں-
خاتون کی وکیل نے اپنی موکلہ کی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میری موکلہ بھی زخمی ہوئی تھی جس کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے جس کی رو سے وہ20 دن تک کام نہیں کرسکتی- میڈیکل رپورٹ میں شوہر کی انگلیاں ٹوٹنے کا کوئی تذکرہ نہیں-
شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا بیوی سے جھگڑا ہوگیا تھا- جھگڑا طے نہ ہونے پر دونوں عائلی امور کی عدالت چلے گئے تھے- اس تبدیلی کی وجہ سے دونوں کے درمیان اختلاف اور زیادہ بڑھ گیا اور دونوں ایک دوسرے سے ذہنی طور پر دور ہوگئے-
شوہر نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دونوں میں بحث چل رہی تھی اور آوازیں اونچی ہوگئیں- بحث شدت اختیار کر گئی اور دونوں اپنے اعصاب  پرقابو کھو بیٹھے- دونوں نے ایک دوسرے کو زدو کوب کیا  جس سے اس کا ہاتھ زخمی ہوا-
فریقین نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کے خلاف الفجیرہ اپیل کورٹ سے رجوع کرلیا جہاں ان دنوں دونوں کے مقدمے کی سماعت جاری ہے-
 

شیئر: