Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے کن علاقوں میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو

صبح 6 سے سہ پہر 3 بجے تک باہر نکلنےکی اجازت ہوگی(فوٹو اردونیوز)
 سعودی وزارت داخلہ نے جدہ کے سات علاقوں میں کورونا سے بچاو کے لیے 24  گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو کا آغاز ہفتہ 4 مارچ سہ پہر 3 بجے سے کردیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے وہاں دیگر علاقوں کے لوگوں کی آمد ورفت بھی مکمل طور پر بند ہوگی۔ ان علاقوں میں رہنےوالے بھی دوسرے علاقے میں نہیں جاسکیں گے۔
’ضروریات زندگی کےلیے ان علاقوں میں رہنےوالوں کو صبح 6  سے سہ پہر 3 بجے تک کےلیے اجازت ہوگی کہ وہ انتہائی ضروری حالت کےلیے قریبی دکان یا میڈیکل اسٹورتک جاسکیں‘۔
کرنل شلھوب کا مزید کہنا تھا کہ ’جدہ کے متاثرہ محلوں میں مقیم افراد انتہائی ضروری حالت میں ہی نکلیں۔ اگر غیر ضروری حالت میں نکلیں اوروہ اس کی واضح دلیل نہ پیش کرسکے تو انہیں کرفیو خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

متاثرہ محلوں میں مقیم افراد انتہائی ضروری حالت میں ہی نکلیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق جدہ کے جن علاقوں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے ان میں جنوبی جدہ کا کلو 14 ، کلو 14 کا شمالی علاقہ، محجر ، غلیل ، القریاب، کلو13 اور پیٹرومین کے علاقے شامل ہیں یہاں رہنے والے دوسرے علاقوں میں جاسکیں اور نہ ہی دوسرے علاقوں کے لوگ مذکورہ محلوں میں آسکیں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ  ان علاقوں میں مکین انتہائی ضروری حالت میں ہی گھر سے نکل سکتے ہیں جن میں کھانے پینے کی اشیا لینے یا امور صحت کے لیے نکلنے کی اجازت ہوگی اور وہ بھی صبح 6 سے شام 3 بجے تک ۔
کرفیو سے وہ تمام شعبے کے اہلکار مستثنی ہون گے جنہیں پہلے بھی کرفیو زدہ علاقوں میں جانے کی اجازت ہے۔

شیئر: