Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کے کن علاقوں میں کرفیو میں توسیع

محکمہ امن عامہ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میںمحکمہ امن عامہ نے طائف میں  جمعہ تین اپریل سے کرفیو کے دورانیہ میں توسیع سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا ہے-
اخبار 24 نے  محکمہ امن عامہ کے حوالے سے بتایا کہ سہ پہر تین سےصبح چھ بجے تک طائف میں کرفیو کے مقامات مندرجہ ذیل ہوں گے-

کرفیو کا فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے-

مغرب میں الہدا،جنوب میں الشفا اور السر، مشرق میں الھویہ اور شمال میں السیل کے درمیان واقع تمام مقامات پر کرفیو رہے گا-
 یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت داخلہ کے عہدیدار  نے بیان میں بتایا تھا کہ دمام، طائف اور قطیف میں کرفیو شام سات بجے کے بجائے سہ پہر تین بجے سے لیکر  صبح چھ بجے تک رہے گا-
عمل درآمد جمعہ تین اپریل سے شروع ہوکر تا اطلاع ثانی برقرار رہے گا- کرفیو کا فیصلہ نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے-

 

شیئر: