Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی:’نجی سکول فیس میں کمی کریں‘

محکمہ تعیلم کے مطابق یہ کام اخراجات کم کرکے کیا جاسکتا ہے-(فوٹو سوشل میڈیا)
ابوظبی کے محکمہ تعلیم نے نجی سکولوں سے کہا ہے کہ وہ فیس کم کریں اور بسوں کے زر اشتراک پر نظرثانی کریں-
دیگر فیسیں بھی کم کی جاسکتی ہوں تو ضرور کریں تاہم اساتذہ کی تنئخواہوں میں کمی سے گریز کیا جائے-
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر اساتذہ کی تنخئاہوں میں کمی ناگزیر ہو تو ایسی صورت میں ایسا حل نکالا جائے جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو-
محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ ہفتوں کے دوران تعلیم کے معاملات انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے لیے جائیں- تعلیمی فیس سے متعلق طلبہ کے والدین کے استفسارات کے جواب حکمت اور فراست سے دیے جائیں- ان سے رابطے کرکے ان کا تعاون حاصل کیا جائے-

اساتذہ کی تنئخواہوں میں کمی سے گریز کیا جائے-(فوٹو سوشل میڈیا)

ہر اسکول طلبہ کے سرپرستوں کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے رابطہ آفیسر مقرر کرے- یہ آفیسر تجاویز اور شکایات بھی ریکارڈ کرے-
محکمہ تعلیم نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ سکول مختلف فیسیں کم کرنے کی سکیمیں بنائے- یہ کام مختلف اخراجات کم کرکے کیا جاسکتا ہے-
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض طلبہ کے سرپرست ان دنوں مشکل میں ہیں انہیں سکول فیس دینا بھاری پڑ رہا ہے- کسی کی ملازمت چلی گئی ہے۔کسی کو بغیر تنخواہ چھٹی پر بھیج دیا گیاہے-
کوئی کسی اور ایسی مشکل کا شکار ہے جس کے حوالے سے اس نے سوچا تک نہ تھا- ان تمام انسانی حالات کا لحاظ کیا جائے اور بچوں کی تعلیم میں خلل نہ ڈالا جائے-
محکمہ تعلیم نے  نجی سکولوں کو مشورہ دیا کہ وہ غیر تدریسی عملے سے تنخواہوں میں عارضی کمی کے لیے مذاکرات کرسکتے ہیں تاہم اس بات کو مدنظررکھا جائے کہ وہ بھی گھر چلا رہے ہیں-
یاد رہے کہ کورونا وائر س کے باعث ابوظبی میں کئی سکول پہلے ہی فیس میں بیس فیصد رعایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

شیئر: