Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: باربر شاپس اور بیوٹی پارلر بند

فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مار مہم چلائیں گے-
شارجہ میں اقتصادی فروغ کے ادارے نے بلدیاتی کونسل کے تعاون سے ریاست میں باربر شاپس اور بیوٹی پارلر تا اطلاع ثانی بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عمل درآمد شروع کردیا گیا-
الامارات الیوم کے مطابق باربر شاپ اور بیوٹی پارلر بند کرنے کا فیصلہ صحت عامہ کی حفاظت کے لیےاحتیاطی تدبیر اور بچاؤ کے اقدامات کے تحت کیاگیا ہے-
شارجہ کا ادارہ اقتصادی ترقی اور بلدیاتی کونسل کے افسران اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مارمہم چلائیں گے-
شارجہ میں اقتصادی ترقی کے ادارے نےدکانداروں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کورونا بحران کے بہانے کوئی بھی سامان ذخیرہ نہ کریں-
نرخ بڑھانے کے لیے سامان فروخت کرنے میں آنا کانی نہ کریں کسی بھی چیز کی قیمت حدسے زیادہ وصول کرنے کی کوشش نہ کریں-

شیئر: