Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کے شاپنگ مال، بازار ، بیوٹی پارلرز بند

انٹرٹینمنٹ سنٹر بھی نہیں کھولے جائیں گے(فوٹو سوشل میڈیا)
کویتی حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے تمام شاپنگ مالز، بازار  اور دکانیں بند کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق فیصلہ کویتی کابینہ نے ملک بھر میں کورونا کے پیش نظر حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔

باربر شاپس اور بیوٹی پارلر تاہدایت ثانی بندرہیں گے(فوٹوٹوئٹر)

گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے ترجمان طارق المزرم نے کہا ہے کہ ’اس فیصلے سے استثنی صرف اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والی دکانوں کو ہوگا۔ صرف غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانیں اور سپر مارکیٹ کھلی رہیں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حکومت نے ملک کے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلر بھی تاہدایت ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرٹینمنٹ مراکز اور بچوں کے  جھولے اور دیگر  کھیل کے سنٹر بھی نہیں کھولے جائیں گے‘۔

گاہک دکان کے باہر اپنی باری کا انتظار کریں گے(فوٹو ٹوئٹر)

ترجمان نے کہا ہے کہ ’ریستوران اس بات کے پابند ہیں کہ وہ بیک صرف پانچ گاہکوں کو دکان کے اندر آنے کی اجازت دیں گے۔ باقی گاہک دکان کے باہر اپنی باری کا انتظار کریں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اگر کسی ریستوران یا سپر مارکیٹ کے کیشیئر پر قطار لگانے کی ضرورت پیش آجائے تو دو افراد کے درمیان ایک میٹر  فاصلے کا خیال رکھاجائے گا‘۔

شیئر: