Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے زرمبادلہ ذخائر چار برس کے لیے کافی

ساما کے پاس 497 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں- فوٹو: سوشل میڈیا
سعودی عرب کے پاس آئندہ چار برس کی ضروریات کے لیے زرمبادلہ موجود ہے۔
سعودی مالیاتی منڈی اتھارٹی سے لائسنس یافتہ انویسٹمنٹ کمپنی ’جدوی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 47 مہینے تک درآمدات کے لیے زرمبادلہ محفوظ کیے ہوئے ہے۔

جنوری کے مقابلے میں فروری میں اثاثوں میں کمی ریکارڈ کی گئی- فوٹو: سبق

الشرق الاوسط کے مطابق موجودہ حالات میں جب کہ عالمی معیشت کورونا وائرس کے باعث مسائل میں الجھی ہوئی ہے سعودی عرب کی قومی معیشت مضبوط نظر آ رہی ہے۔
جدوی کمپنی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری 2020 کے مقابلے میں فروری کے دوران سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے محفوظ اثاثوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمی ماہانہ کی بنیاد پر نوٹ کی گئی اور غیر ملکی کرنسی نوٹس میں کمی معمولی پائی گئی-
جدوی انویسٹمنٹ کمپنی کا کہن اہے کہ ساما کے پاس آئندہ چار برس تک درآمدات کے لیے مطلوب زرمبادلہ موجود ہے- سعودی عرب ہر مہینے 10.5 ارب ڈالر مالیت کا سامان درآمد کر رہا ہے- ساما کے پاس 497 ارب ڈالر کے اثاثے موجود ہیں-
 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فروری میں سالانہ کی بنیاد پر کرنسی نوٹس میں 7.5 فیصد اور ماہانہ کی بنیاد پر ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا-
 ایک سال کے دوران پبلک سیکٹر پر بینکوں کے مطالبات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بینکوں نے املاک کو رہن رکھ کر  182 فیصد زیادہ قرضے جاری کیے-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: