Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیوشن پڑھانے کے لیے جانے پر بھاری جرمانہ

’ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر متعدد گھروں میں جاتے ہیں، اس سے وائرس پھیل سکتا ہے‘ ( فوٹو: 24 اخباری)
امارات میں ٹیوشن پڑھانے کے لیے کسی کے گھر جانے پر 10 ہزار درہم اور ٹیوشن پڑھنے کے لیے کسی ٹیچر کو اپنے ہاں بلانے پر 5 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت تعلیم وتربیت نے براہ راست ملاقات کے ذریعہ ٹیوشن پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے تحت غیر افراد کا ایک دوسرے سے براہ رابطہ ختم کیا جا رہا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر متعدد گھروں میں جاکے بچوں کو پڑھاتے ہیں، اس سے وائرس کی منتقلی کے اسباب پیدا ہوتے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’طلبہ و طالبات کے لیے براہ راست رابطے کے ذریعہ ٹیوشن پڑھانا ان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے سے استثنی صرف آن لائن ٹیوشن کو ہوگا جس کی اجازت ہے‘۔
دوسری طرف اماراتی کابینہ نے ملک بھر میں ہرقسم کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث گھریلو تقریبات، شادی بیاہ یا پبلک مقامات پر لوگ جمع نہیں ہوسکتے‘۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق بھیڑ بھاڑ لگانے، گھریلو تقریبات کے لیے جمع ہونے یا لیبر کیمپ یا گیسٹ ہاؤس میں اکٹھے ہونے پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔

شیئر: