Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹرز کے لیے حفاظتی لباس: شوبز کی شخصیات میدان میں

اقرا عزیز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکڑوں کے حفاظتی لباس کی تیاری کے لیے پاکستان کی مشہور شخصیات نے سلائی مشینیں سنبھال لی ہیں۔
پاکستان میں پہلے ہی صحت کی مناسب سہولیات کی عدم دستیابی ہے مگر کورونا وائرس نے حکومت اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ مہلک وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کے پاس مناسب حفاظتی سامان نہ ہونے کی وجہ سے اُن کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی فیشن انڈسٹری اور شوبز سے وابستہ شخصیات  آگے بڑھتے ہوئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سوٹ تیار کرکے انہیں ہسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں۔
کچھ روز قبل ہی معروف ڈایزئنر عاصم جوفہ نے پہلی بار اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی لباس تیار کیا تھا جسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں ڈاکٹروں کو دیا گیا۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اس کڑے وقت میں بھی وہ پاکستان کے عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

عاصم جوفہ نے شنیرہ اکرم کی ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھی ڈاکڑوں اور طبعی عملے لیے حفاطتی لباس سلائی کرتی نظر آرہی ہیں۔ 
اداکار یاسر حسین نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھی  حفاظتی لباس تقسیم کررہے ہیں۔ یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی آگے آئیں اور اپنی ذمہ داری نبھائیں۔

اداکارہ سونیا حسین نے بھی قرنطینہ میں اپنے وقت کو موثر بنانے کے لیے ڈاکڑوں اور طبی عملے کے لیے لباس تیار کر رہی ہیں۔
اداکارہ اشنا شاہ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں لباس تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اشنا شاہ نے بھی اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کو کپڑوں کی سلائی کا کام آتا ہے وہ آگے بڑھ کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں