Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'تخلیقی صلاحیت کو قرنظینہ نہیں کیا جاسکتا‘

سجاد علی کے نئے گانے کو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار، گلوگار اور مختلف سماجی شخصیات بھی اپنے گھروں تک محدود ہیں۔
کوئی ان دنوں کو چھٹیاں سمجھ کر سکون سے گزار رہا ہے تو کسی کو نئے نئے کھانے بنا کر اپنی 'کوکنگ سکلز' بہتر کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
بشتر اداکارئیں اپنے بچوں کو مختلف سرگرمیوں میں مشغول رکھ کر ان کے ساتھ بہترین وقت گزار رہی ہیں۔
اداکارہ ثروت گیلانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانی کی تصاویر اور ویڈیوز میں اپنے بچوں کے ساتھ  آرٹ ورک کرتی نظر آتی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

کئی لوگ اس وقت کو سوشل میڈیا سے دوری اور ذہنی طور پر سکون حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔
 جہاں بہت سے گلوکار بھی کبھی انسٹاگرام لائیو سیشنز کے ذریعے اپنے مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں وہیں پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار سجاد علی نے بھی اپنے مداحوں کے لیے اس وقت نیا گانا ریلیز کیا ہے۔
ٹوئٹرپر اپنے نئے گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’تخلیقی صلاحیت کو قرنظینہ نہیں کیا جا سکتا۔ ‘

اس  گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔  گانے کی ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف نبیل نوید نے لکھا کہ 'یہ بہت اچھی کمپوزیشن ہے اور یہ لتا جی کی غزل رسم الفت سے بھی ملتی جلتی ہے اگر میں غلط نہیں تو شاید یہ ایک ہی راگ ہے۔'

جہاں اس گانے کو پسند کیا گیا وہیں تھوڑی بہت تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر صارف ماجد حیدر نے لکھا کہ 'لوگ کورونا سے مر رہے ہیں اور جناب کو گانوں کی پڑی ہوئی ہے۔'

ٹوئٹر صارف  ہاشم شاہ نے لکھا کہ 'آپ کا اور طاہر شاہ کا اچھا مقابلہ جمے گا۔'

 

شیئر: