Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹرک ڈرائیورز کو کرفیو پاس کی ضرورت نہیں‘

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوتمام دستاویزات ای میل سے بھیجی جائیں گی- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سامان کے نقل و حمل سے متعلق نئے اجازت ناموں کی بابت وضاحتی بیان جاری کیا ہے-
عاجل ویب سائٹ نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سامان کے نقل و حمل کے تمام کام کرفیو سے مستثنیٰ ہیں-
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سامان کی منتقلی کی تمام سرگرمیاں کرفیو سے مستثنیٰ ہیں-
ٹرک ڈرائیوروں کو سامان لانے لے جانے کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں-
ریاض شہر میں سامان کے ٹرانسپورٹ والے اداروں پر یہ پابندی ہے کہ اس کے 25 فیصد سے زیادہ کارکن ڈیوٹی پر نہ ہوں- اس پابندی سے ڈرائیور مستثنیٰ ہیں جبکہ ڈرائیوروں کے ماسوا ڈیوٹی پر موجود ہر کارکن کو پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے کرفیو کے دوران آنے جانے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا-
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اجازت نامے کے اجرا کا طریقہ کار واضح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ چار نکاتی ہے۔

ٹرانسپورٹ ادارے کے کارکنان کے اجازت نامے کے لیے 4 چیزیں ضروری ہیں- فوٹو: سوشل میڈیا 

ٹرانسپورٹ ادارہ اپنے کارکن کے لیے کرفیو کے دوران آمدورفت کے اجازت نامے کا فارم بھرے گا اور وزارت داخلہ اس کی منظوری دے گی- 
 ادارہ یہ فارم اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کرے گا- اجازت نامے میں ملازم  کا نام، اس کی رہائش کا پتہ، ڈیوٹی کے ایام، اوقات اور جگہ کا تعین کرنا ہوگا-
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ ٹرانسپورٹ ادارہ متعلقہ فارم اور اقرار نامے بھر کر ملازمین سے دستخط لے کر اور ادارے کی مہر لگا کر فارم پی ڈی ایف کی شکل میں اتھارٹی کو بھیجے گا- اس کے ساتھ ٹرانسپورٹ ادارے کے لائسنس کی کاپی بھی منسلک کرنا ہوگی۔
سعودی اور غیرملکی کارکنان کی تعداد واضح کرنا ہوگی جبکہ سوشل انشورنس سرٹیفکیٹ بھی منسلک کرنا ہوگا- ادارہ ان کارکنان کی تفصیلات ایکسل فائل کی شکل میں بھیجے گا جن کے وہ اجازت نامے جاری کرانا چاہتا ہو- ان کے شناختی کارڈ کے نمبر بھی درج کرنا ہوں گے-
غیرملکی کارکنان کے اقاموں کی فوٹو کاپی بھیجنا ہوگی جبکہ سوشل انشورنس اتھارٹی کے یہاں سعودیوں کے زراشتراک کی دستاویز بھی منسلک کرنا ہوگی- ٹرانسپورٹ ادارہ قوانین کی پابندی کا اقرار نامہ بھی ارسال کرے گا-
تیسرا نکتہ یہ ہے کہ تمام دستاویزات ای میل سے بھیجی جائیں گی-
چوتھا نکتہ یہ ہے کہ اتھارٹی درخواست کی کارروائی مکمل کرکے ادارے کو مطلع کرے گی کہ اجازت نامے الثمامۃ روڈ پر قرطبہ محلے میں اتھارٹی کی برانچ سے کس وقت وصول کیے جاتے ہیں-
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: