Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے پہلے پاکستانی کرکٹر کی موت

ظفر سرفراز میں 10 دن قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ظفر سرفراز پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق 50 سالہ کرکٹر رواں مہینے کے شروع میں بیمار ہوئے جس کے بعد انہیں حالت بگڑنے پر پشاور کے ایک ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے کی وجہ سے وہ پیر کی رات انتقال کرگئے۔
ظفر سرفراز کے اہل خانہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'سرفراز بالکل صحت مند تھے لیکن 10 دن پہلے ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں اور وہ جانبر نہ رہ سکے۔'
سرفراز ایک مڈل آرڈر بلے باز تھے جنہوں نے پشاور میں فرسٹ کلاس کھیلوں میں حصہ لیا اور وہ 1994 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
اس سے پہلے چار مرتبہ برٹش اوپن سکواش کے مقابلے جیتنے والے پاکستانی کھلاڑی اعظم خان 28 مارچ کو کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں ان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا میں اپنا مقام بنایا۔

شیئر: