Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کی تفتیشی کارروائی، دوگودام سیل

بلدیہ کی جانب سے تفتیشی کارروائیاں وقتا فوقتا کی جاتی ہیں(فوٹو ،الریاض اخبار)
 مشرقی ریجن کے شہردمام میں وزارت تجارت اور ریجنل بلدیہ کی مشترکہ ٹیموں نے دوران تفتیش دو گوداموں کو سیل کر دیا جہاں غیر قانونی طریقے سے صفائی کے لیے استعمال ہونے والاجراثیم کش مواد اور سبزیاں سٹورکی گئی تھیں۔
ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر فیصل القحطانی نے سعودی اخبار ’الریاض ‘ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ٹیمیں گوداموں اور مختلف مقامات پر وقتا فوقتا چھاپے مارتی ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا سد باب کیا جاسکے۔

سبزیاں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف سٹورکی گئی تھیں(فوٹو، الریاض اخبار)

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ بلدیہ کواطلاع ملی تھا کہ دمام شہرمیں مخصوص علاقے میں قائم گوداموں میں غیر قانونی طریقے سے سامان سٹور کیا گیا ہے۔
وزارت تجارت اور پولیس ٹیم کے ہمراہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم نے گودام پرچھاپا مار کروہاں سے بڑی مقدار میں سزیاں جنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف رکھا گیا تھا برآمد کرکے گودام کوسیل کردیا۔
ٹیم نے ایک اور گودام کو بھی سیل کیا جہاں صفائی میں استعمال ہونے والا مواد انتہائی غیرمناسب انداز سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
القحطانی کا کہنا تھا کہ پہلے گودام سے 40 ٹن سے زیادہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والا کیمیکل اور صابن وغیرہ برآمد ہوئے جبکہ دوسرے سے برآمد ہونے والی سبزیاں 14 ٹن سے زائد تھیں جنہیں انتہائی غیر مناسب طریقے سے رکھا گیا تھا جو استعمال کے قابل نہیں تھیں۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: