Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں غیر ملکی کارکنان کا کورونا ٹیسٹ

حکام کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ سب کے مفاد میں ہے- فوٹو سبق
 سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بدھ کو مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد مشرقی ریجن کے سکیورٹی دستوں نے دمام کے الاثیر محلے کی ناکہ بندی کرلی جہاں غیر ملکی کارکن کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق طبی عملے نے الاثیر محلے میں موجود غیر ملکی کارکنان کے کورونا ٹیسٹ کیے ہیں-
ابتدائی رپورٹ کے مطابق 235 سے زیادہ کارکنان کا ٹیسٹ ریکارڈ وقت میں کیا گیا- یہ اقدام مہلک وائرس کورونا سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے-
محکمہ صحت کی ٹیموں نے غیرملکی کارکنان کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی بھی فراہم کی ۔انہیں موبائل پر ایس ایم ایس بھیجے گئے- انہیں تاکید کی گئی کہ اگر کوئی بھی کارکن کورونا وائرس کی کوئی علامت اپنے یا کسی ساتھی میں محسوس کرے تو 937 پر وزارت صحت سے رابطہ کرے-

صحت حکام نے حفظان صحت کے 19 ضابطے مقرر کیے ہیں- فوٹو سبق

صحت حکام نے غیر ملکی کارکنان کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کی کہ کورونا وائرس ٹیسٹ سب کے مفاد میں ہے۔ سعودی حکومت شاہ سلمان کے حکم پر ملک میں موجود تمام غیرملکیوں کا مفت علاج کرا رہی ہے-
اگر کوئی غیر قانونی طور پر مقیم کورونا وائرس میں مبتلا ہو تو اس کا علاج بھی مفت ہوگا- علاج کی یہ سہولت سرکاری اور نجی تمام ہسپتالوں میں دستیاب ہے-
یاد رہے کہ سعودی صحت حکام غیر ملکی کارکنان کی رہائش کے لیے حفظان صحت کے 19 ضابطے مقرر کیے ہوئے ہے-
تمام نجی ادارو ں کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی کارکنان کے لیے ایسی رہائش کا بندوبست کریں جہاں حفظان صحت کی سہو لتیں مہیا ہوں-
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: