Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعبہ صحت کے لیے مزید 47 ارب ریال مختص

مزید رقم کی بدولت شعبہ صحت بہترطریقے سے فرائض انجام دے سکےگا- فوٹو العربیہ نیٹ
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحت کے شعبے کےلیے مزید 47 ارب ریال کی منظوری دی ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت نے خطیر رقم کی منظوری پر شاہ سلمان  سے ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بدولت شعبہ صحت زیادہ موثر شکل میں اپنے فرائض انجام دے سکےگا-
کورونا بحران کے زمانے میں مطلوبہ دوائیں وافر مقدار میں مہیا کی جاسکیں گی- متاثرین کے لیے مزید بستروں کا بندوبست کیا جاسکے گا- ضروری طبی لوازمات آسانی سے مہیا کیے جاسکیں گے-
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز نئے کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پندرہ ارب ریال کی منظوری دے چکے ہیں- منظوری کی درخواست ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی تھی-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: