Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کے دوران نشہ آور اشیا لے جانے والے پکڑے گئے

گاڑی کی تلاشی لی گئی تو نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں-(فوٹو سبق)
 ریاض کے قریب کرفیو کے دوران نشہ آور اشیا گاڑی میں رکھ کر گھومنے والے دوغیرملکیوں اور ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض کی معروف کمشنری الدرعیہ میں کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورس نے مقامی شہری اور دو مقیم غیرملکیوں کو متعدد خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا-
ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا کہ افریقی ملک مالی سے تعلق رکھنے والے دو غیر ملکی اور ایک سعودی شہری کرفیو کے دوران  اپنی گاڑی سے الدرعیہ کی سڑکوں پر گھوم رہے تھے-
انہیں روک کر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس سے نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں- تینوں کو حراست میں لے لیا گیا-
التویجری نے بتایا کہ تینوں کو گرفتارکرکے ان کےخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے- فائل مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا جائے گا-
یاد رہے کہ بعض غیر ذمہ دار افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے جانے والے کرفیو کو نظر انداز کر رہے ہیں- سیکیورٹی فورس کے اہلکار ان عناصرکو سبق سکھانے کے لیے مملکت کے ہر شہر میں مستعدی سے ڈیوٹی دے رہے ہیں-

شیئر: