سعودی شہری کی بہادری، بس میں سوار 6 خواتین ٹیچرز کی جان بچا لی
حادثے کے بعد بس کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی شہری حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں سوار 6 خواتین ٹیچرز کی جان بچا لی، آگ سے بحفاظت نکال لیا۔
اخبار 24 کے مطابق حادثے کے بعد بس کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
سعودی شہری عبدالسلام الشراری نے بتایا ’وہ سکاکا، طبرجل شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک اس کی گاڑی کے سامنے والی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔ تصادم کے فوری بعد بس کے اگلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔‘
بس میں خواتین ٹیچرز سوار تھیں جنہیں بچانے کے لیے فوری طورپر متاثرہ بس کا عقبی شیشہ توڑا اور ٹیچرز کو باہر نکالنے میں مدد کی۔
بس میں پھنسی ایک ٹیچر نے بلند آواز میں کہا کہ’ براہ کرم مجھے آگ سے بچا لیں۔‘ جس پر میں فوری مدد کے لیے دوڑ پڑا
عبدالسلام الشراری کا کہنا تھا اسی دوران دیگر لوگ بھی وہاں آ گئے اور ہم نے تمام ٹیچرز کو بحفاظت متاثرہ بس سے باہر نکالا، اس سے قبل پوری بس شعلوں میں لپٹ میں آجاتی۔
سعودی شہری کی بہادری اور حاضر دماغی کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے سعودی شہری کی بروقت مداخلت سے چھ جانیں محفوظ رہیں۔
