Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی، 34 سعودی اور غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے-(فوٹو عاجل)
سعودی پولیس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 34 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکرلیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے نے بتایا ہے کہ ریاض پولیس نے 2 ایسے سعودی شہریوں کو گرفتارکیا جنہوں نے رہائشی محلے میں خوفناک طریقے سے ڈرائیونگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی تھی-
انہوں نے دہشت انگیز ڈرائیونگ کے دوران فائرنگ بھی کی تھی اور اپنی اس کارستانی کی وڈیو کلپ تیار کرکے معاشرے کے سامنے خود کو منفرد ظاہر بھی ظاہر کیا تھا-
ریاض پولیس نے ایک کمشنری کے باشندوں کے خلاف بدزبانی کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا جبکہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی ڈرائیو کرنے والے ایک اور شہری کو گرفتار کیا گیا-
اس شہری نے کرفیو کے دوران بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر سوارہوکر گھومنے پھرنے پر فخر کا اظہار کیا تھا اورقبائلی تعصبات کو بھی ہوا دینے کی کوشش کی تھی-
عسیر ریجن کی پولیس نے ایک سعودی خاتون کو گرفتا رکیا جس نے کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی-
قصیم ریجن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کرفیو کے  دوران ہوم ڈلیوری سروس کے ان نمائندوں کو بھی گرفتار کرلیا جو اپنی گاڑیوں میں ساتھیوں کو بٹھائے ہوئے تھے اور چیک پوسٹ  دیکھنے کے بعد فرار کی کوشش کررہے تھے-
قصیم ریجن کی پولیس نے ان تین بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا جو حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک حجام کو اپنی رہائش پر لے آئے تھے-

کرفیو کی خلاف ورزی کی ترغیب دینے پر مقامی شہری کو پکڑا گیا-(فوٹو سوشل میڈیا)

جازان پولیس نے دو پاکستانی باربرز کو اپنی رہائش باربر شاپ میں تبدیل کرنے پر گرفتار کرلیا جبکہ کرفیو کے دوران تماشا کرنے والے دویمنی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان میں سے ایک خود کو کارٹن میں چھپا کر سڑک پر گھومنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ دوسرا اس کا وڈیو کلپ تیار کررہا تھا-
مشرقی ریجن کی پولیس نے ایک مقامی شہری کو کرفیو کی خلاف ورزی پر فخر کے اظہار اور حفر الباطن کمشنری کے باشندوں کو کرفیو کی خلاف ورزی کی ترغیب دینے پر گرفتار کرلیا-
گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-

شیئر: