Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: نجی ادارے پر ڈاکہ ڈالنے والے 6 غیر ملکی گرفتار

’گروہ کے افراد کو شدگان کو ریکارڈ وقت میں گرفتار کر لیا، تفتیش جاری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے غیرمنقولہ جائیداد کا کاروبار کرنے والے ایک ادارے پر ڈاکہ ڈال کے 30 ہزار ریال چوری کرنے والے 6 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل شاکر التویجری نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی ہیں جو نجی ادارے کا تالہ توڑ کر اندر گھسنے میں کامیاب ہوگیے تھے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’دفتر میں موجود لاکر کو توڑ کر 30 ہزار ریال چوری کر کے فرار ہوگیے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گروہ نقدی کے ساتھ کچھ سرکاری کاغذات بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’پولیس نے ریکارڈ وقت میں انہیں گرفتار کرلیا ہے، ان کے ساتھ تفتیش جاری ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شدگان کو متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: