Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں نے اربوں ریال کے آرامکو شیئر خریدے

پاکستانی اور انڈین تارکین نے بھی شئیر انفرادی طور پر خریدے ہیں۔
سعودی اسٹاک مارکیٹ (تداول ) کے اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 12دسمبر تک سعودی آرامکو کے 0.16 فیصد شیئر خرید ے ہیں ۔ 320 ملین شیئر 11.97ارب ریال میں خریدے۔ ایک شیئر کی قیمت 37.4ریال کے حساب سے خریدا گیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی آرامکو کے شیئرز کی مجموعی تعداد 200ارب ہے۔ ان کی مالیت 60ارب ریال ہے۔ 
تداول کا کہنا ہے کہ آرامکو میں غیر ملکی سٹراٹیجک سرمایہ کار کا کوئی بھی حصہ نہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں آرامکو کے 320 ملین شیئر 11.97ارب ریال میں خریدے

سامبا کیپٹل نے ایک بیان میں بتایا کہ غیر سعودیوں نے مارکیٹ میں افرادکو پیش کیے گئے 3.4فیصد شیئر خریدے ہیں۔ ان میں خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں قیام پذیر مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی اور انڈین تارکین نے بھی آرامکو کے شئیر انفرادی طور پر خریدے ہیں۔
جہاں تک اداروں کا تعلق ہے غیر سعودی سرمایہ کاروں نے خصوصی معاہدے کے ذریعے مارکیٹ میں پیش کیے گئے کل شئیرز کا 23.1 فیصد خریدا ہے۔ ان میں خلیجی ممالک اور دیگر ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کار شامل ہیں۔

 مقیم غیرملکی جن کے مقامی بینک میں اکاﺅنٹ ہیں آرامکو کے شیئرز خرید سکیں گے۔

 آرامکو نے اعلان کیا تھا کہ سعودی شہریوں سمیت جی سی سی ممالک کے شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی جن کے مقامی بینک میں اکاﺅنٹ ہیں آرامکو کے شیئرز خرید سکیں گے۔
 ’غیرملکی شوہرکی سعودی بیوی اپنے اور اپنے غیر ملکی بچوں کے نام پر بھی شیئرز خرید سکتی ہے۔‘ 

شیئر: