Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران اور طائف میں بارش، الھدا اور الکر روڈ بند

کئی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں- (سبق)
 سعودی عرب کے نجران ریجن اور طائف میں منگل  کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ہے- ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں-
نجران شہر کے علاوہ خباش، حبونہ کمشنریوں، بئرعسکر ، الحصینیہ، المنتشراور المجمعہ تحصیلوں میں بارش کے باعث پورا علاقہ جل تھل ہوگیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں موسلا دھار بارش سے الھدا اورالکر روڈ احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کردیا گیا- اس روڈ سے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی طائف آتے جاتے  ہیں-  تودے گرنے کے  خدشے کے پیش نظر روڈ بند کردیا گیا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ  بدھ کو سعودی عرب کے 6 علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی-
نجران، الشرقیہ، ریاض، جنوب مغرب کے پہاڑی علاقے، تبوک، الجوف اور حدود شمالیہ میں بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے-

شیئر: