Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمزور مزاحمتی نظام والےکورونا سے بچنے کے لیے کیا کریں؟

آن لائن طبی نگہداشت حاصل کی جاسکتی ہیں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان عبدالعبد العالی نے کمزور مزاحمتی نظام والے افراد کومہلک وائرس کورونا سے بچنے کے لیےکئی مشورے دیے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے لوگ جن کا مزاحمتی نظام کمزور ہو وہ ہسپتال جانے سے پہلے اس بات پر غور کریں کہ کیا آن لائن طبی نگہداشت حاصل کی جاسکتی ہیں یا نہیں-
آیا ہسپتال جانے کے بجائے وزارت صحت سے 937 پر رابطہ کرکے صحت مشاورت سے ان کا کام چل سکتا ہے یا نہیں- انہیں اس امر پر بھی غور کرنا چاہے کہ ہسپتال جانے کے بجائے ہیلتھ ایپلی کیشن سےان کا کام بن جائےگا یا نہیں-
 ترجمان نے کہا کہ  سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو یہ بات بتائی کہ سعودی عرب میں کئی ہسپتال آن لائن صحت خدمات فراہم کررہے ہیں۔ ہسپتال کا رخ کرنے سے پہلے بہتر ہوگا کہ وہ آن لائن رابطہ کرکے ہسپتال سے صحت مشاورت حاصل کرلیں- یہ ہسپتال دوائیں بھی گھروں پر پہنچاتے ہیں-
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہوں کہ ہسپتال جانا ضروری ہے اور ساتھ ہی آپ کو یہ احساس بھی ہو کہ آپ کا مزاحمتی نظام کمزور ہے تو ہسپتال کا رخ کرنے سے قبل آپ فیس ماسک کا استعمال کریں-

بار بار ہسپتال جانےسے بچنے کے لیے ضروری ادویہ گھر میں رکھیں-(فوٹو اے پی)

دوسروں سے فاصلہ رکھ کر چلیں- اپنےاور دوسروں کےدرمیان محفوظ فاصلہ رکھنے کا اہتمام کریں- دونوں ہاتھ صابن سےاچھی طرح دھوئیں یا سینیٹائز کریں- چہرے کو چھونے سے پرہیز کریں-
ترجمان نے کہا کہ بار بار ہسپتال جانےسے بچنے کے لیے ضروری ادویہ گھر میں رکھیں-
وزارت صحت کے ترجمان نے ایک مشورہ یہ بھی دیا کہ جن لوگوں کا مزاحمتی نظام کمزور ہو وہ گھر کے اندر بھی دوسروں سے خود کو الگ تھلگ رکھیں- جو سامان استعمال کریں وہ صاف ستھرا ہو- دھات والی اشیا نہ چھوئیں-

شیئر: