Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے اموات کا تناسب سب سے  کم

اب تک 121 افراد تقریبا 2 ماہ میں ہلاک ہوئے(فوٹو،سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں ’کورونا وائرس ‘ کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب دیگر ممالک کے مقابلے میں  0.86 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ تناسب ہر سو میں سے ایک سے بھی کم ہے۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ’کووڈ19 ‘ کے مہلک وائرس سے ایک لاکھ 54 ہزار 268 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 26 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی عرب میں 2 مارچ 2020 کو ’کورونا وائرس ‘ کا پہلا کیس ریکارڈ پرآیا جس کے بعد سے اب تک اس وائرس 13 ہزار 930 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ مملکت میں کووڈ 19 سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 121 ہے۔
سروے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 193 ممالک کے مقابلے میں سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب سب سے کم ہے۔
اموات میں کمی کا تناسب میں رب کریم کا خاص فضل و کرم اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے بروقت حفاظتی اقدامات کافی اہم ہیں۔
حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کےلیے بروقت حفاظتی اقدامات کے تحت ’سماجی رابطوں ‘ کو محدود کیا جانا اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا شامل ہے۔

کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت نے بروقت حفاظتی اقدامات کیے(فوٹو، ایس پی اے)

اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے لوگوں کو گھروں کی حد تک محدود رکھنے کا بنیادی مقصد اس وبا کو پھیلنے سے روکناہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں میں رہیں تاکہ اس وبا سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کیاجاسکے۔

شیئر: