Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے؟

کوئی طبی جائزہ یا اعدادوشمار موجود نہیں ہیں-(فوٹو سبق)
سعودی وزات صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے یا روزہ رکھنے کی صورت میں کورونا وائرس تیزی سے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی بابت کوئی طبی جائزہ نہیں ہے-
یاد رہے کہ سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کے حلقوں میں یہ سوال گردش کررہا تھا کہ کیا نیا کورونا وائرس رمضان کے دوران زیادہ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سےکوئی طبی جائزہ یا اعدادوشمار موجود نہیں ہیں-
 
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اطمینان دلایا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے جو خدشات اور امکانات رمضان سے پہلے تھے وہی رمضان میں بھی ہوں گے- یہ اصولی بات ہے-
ترجمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھرکہا کہ وہ رمضان کے دوران دوائیں لینے اور اس کی پابندی کرنے کے لیے مناسب نظام الاوقات ترتیب دیں-

مریض روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں-(فوٹو سبق)

دوائیں وافر مقدار میں گھروں میں مناسب جگہوں پر محفوط کرلیں-اطمینان سے اپنے کام کریں اورجو مریض  ہیں وہ روزہ رکھنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں-
یاد رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1172 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 ہلاکتوں کے ساتھ اب تک مرنے والوں کی تعداد 127 تک پہنچ چکی ہے۔
 مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ کے بعد اب تک ’کووڈ 19‘ کے کنفرم کیسز کی تعداد 15 ہزار 102 تک پہنچ چکی ہےـ

شیئر: