Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کی بلیو ٹوئٹر انٹری کیا تھی؟

نیلا یا 'بلیو ٹوئٹر' اس وقت ٹوئٹر کے ٹرینڈز میں موجود ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس میں ایسی تصاویر شئیر کیں جن میں نیلا رنگ نمایاں تھا۔ جیسے کہ آسمان، سمندر، بادل اور پھول وغیرہ
صحافی، ڈاکٹرز، استاد، فوٹوگرافر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اس ٹرینڈ کے مطابق تصاویر شئیر کی۔ جن میں سے چند یہ ہیں۔
ٹوئٹر صارف پرونوئے راج نے اپنی کھینچی ہوئی ایسی تصاویر شئیر کی جن میں آسمان، بادل اور سمندر تھے انہوں نے اسے 'بلیو فوٹوگرافی' لکھا۔
ڈاکٹر راگنی نائک نے اپنی فیملی کے ہر فرد کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اسے 'بلیو فیملی' کہا۔ جس میں ان کے شوہر، بچے اور وہ خود نیلے رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔
بہت سے انڈین سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کے سابقہ وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے نیلی پگڑی پہن رکھی ہے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی ادیتا راج نے کچھ مشہور مقامات کی تصاویر شئیر کیں جہاں انہوں نے پچھلے چھ سالوں کے دوران سفر کیا تھا جس میں عراق بارڈر کے قریب ’ٹائیگر ہلز‘ سری نگر کا ’پری محل‘ اور ستل کا ’اتھرکھنڈ ‘ شامل ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز جو دن رات اپنے گھر واالوں سے دور اپنا کام کر رہے ہیں ان کے حوالے سے ٹوئٹر صارف ڈاکٹر ہرجیت سنگھ نے نیلے یونیفارم میں اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'کورونا کا سپاہی اپنی ڈیوٹی پر۔'

انوشے نے انڈین کرکٹ ٹیم کی تصویر شئیر کی جس میں کھلاڑیوں نے نیلے رنگ کی یونیفارم پہن رکھی ہے۔

 

شیئر: