Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقامات پر کھانے پینے پر دو ہزار درہم جرمانہ، ایک ماہ قید

’رمضان کے دنوں میں پبلک مقامات پر کھانے پینے سے احتراز کریں‘ ( فوٹو : العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دنوں میں پبلک مقامات پر کھانا پینا جرم ہے، اس پر دو ہزار درہم جرمانہ اور ایک ماہ قید کی سزا ہوگی۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فیڈرل قوانین میں رمضان کے دنوں میں کھلے عام کھانا پینا منع ہے، جس  جگہ کھانا پینا ہوگا اسے سربمہر کرنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دنوں میں روزے کے اوقات میں خود کھانے پینے کو بھی سزا ہوگا اور جو کھانے پینے پر دوسروں کو اکسائے گا یا انہیں ترغیب دے گا اسے بھی سزا ہوگی‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’فیڈرل قوانین میں وزیر داخلہ کو یہ اختیار ہے کہ وہ رمضان میں روزوں کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے کھانا پینے کے مراکز بند کرانے کی ہدایت جاری کرسکتا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’وہ یہ ہدایت براہ راست بھی دے سکتا ہے کہ بلدیہ کے مراکز کو قانون نفاذ کرنے کا حکم دے سکتا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ملک میں موجود کھانے پینے کے تمام مراکز، ریستوران اور کیفے کے علاوہ دکانوں کے مالکان کو چاہئے کہ رمضان کی قدسیت کا خیال رکھیں‘۔
میونسپلٹی نے ملک میں مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ ’رمضان کے دنوں میں پبلک مقامات پر کھانے پینے سے احتراز کریں، دوسرے روزہ داروں کے جذبات کا خیال رکھیں اور ملک کے قوانین کا احترام کریں‘۔

شیئر: