Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تارکین گھروں سے باہر نکل آئے

 احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر الاخباریہ نے رپورٹ دی ہے(فوٹو الاخباریہ)
ریاض میں جزوی طور پر کرفیو اٹھائے جانے کےاعلان کے بعد غیرملکی کارکنان بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے.
اخبار 24 نے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پرسعودی نیوز چینل الاخباریہ کی رپورٹ  کے حوالے سے بتایا ہے کہ تارکین وطن دارالحکومت ریاض کے ام الحمام محلے کی سڑکوں، شاہراہوں اور گلیوں میں بڑی تعداد میں گھومتے ہوئے دیکھے گئے.
نیوز چینل نے اس کے وڈیو کلپ بھی دکھائے ہیں. مقامی شہریوں اور ضوابط کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں نے کورونا وائرس کے خلاف  مہم کے حوالے سے اسے غیرذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے.
بعض لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ تارکین وطن کو کرفیو میں جزوی نرمی کے شاہی فرمان کے حوالے سے کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی.
شاہ سلمان نے کرفیو میں نرمی کا فرمان جاری کیا تھا اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ مقامی شہری یا مقیم غیرملکی گھروں سے سیکڑوں کی تعداد میں بلاوجہ سڑکوں پر آکر گھومنے پھرنے لگیں.
 لوگوں کی اکثریت نے نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی کھلی خلاف  ورزی پر حیرت اور تعجب کا اظہار کیا ہے.

شیئر: