Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: پاکستانیوں کے لیے آن لائن ’ٹاؤن ہال‘ میٹنگ

میٹنگ کا وقت 29 اپریل دن ساڑھے تین بجے طے کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ریسورس ڈیویلپمنٹ  سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے آن لائن ’ٹاؤن ہال‘ میٹنگ کا انعقاد کرے گی۔
وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اس ٹاؤن ہال میٹنگ سے خطاب کریں گے۔  میٹنگ کا وقت 29 اپریل دن ساڑھے تین بجے طے کیا گیا ہے۔

 

اس  میٹنگ میں سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان، پاکستانی ایمبیسی کے ارکان اور میڈیا شرکت کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی آن لائن اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں اور میٹنگ میں شامل ہونے کا لنک وزارت کے سوشل میڈیا پیجز پر دے دیا گیا ہے۔

شیئر: